واٹر کمیشن کے سربراہ نے میئر کراچی ، ایم ڈی سائٹ اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو طلب کرلیا
کراچی( وقائع نگار) سائٹ کراچی کے علاقے میں واقع ٹی پی ون اور میونسپل گارڈن گٹر باغیچہ کے درمیان روڈ کی زمین 10 کارخانے داروں کو الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے میئر کراچی وسیم اختر، ایم ڈی سائٹ اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 17 اپریل کو طلب کرلیا ہے واٹر کمیشن کے روبرو یہ معاملہ سماجی کارکن محمدطاہر سواتی نے تحریری درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات پیش کرتے ہوئے اٹھایا اور موقف اختیار کیا کہ مذکورہ الاٹمنٹ قانونی ہے۔
واٹر کمیشن