کے ڈی اے کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کی شناختی پریڈ شروع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے بعد کے ڈی اے کے ساڑھے چار ہزار ملازمین اور افسران کی شناختی پریڈ شروع ہوگئی۔ جس پر ملازمین میں سخت خو ف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اور ان کو ملازمت ختم ہونے کا خو ف ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی شناختی پریڈ9 اپریل کو مکمل ہوجائے گی۔9 اپریل تک جن محکموں کی شناختی پریڈ مکمل ہوجائے گی ان میں انجینئرنگ ، لینڈ، سیکریٹریٹ لائ، پبلک ہاﺅسنگ لینڈ، پولی کلینک سیکیورٹی، آئی آر سی او رماس ٹرانزٹ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک زیادہ تر محکموں کی شناختی پریڈ مکمل ہوچکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کے ساتھ پینشنرز کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔
کے ڈی اے