عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے‘ منظور وسان
سکھر (نامہ نگار) صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے‘ ن لیگ کا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا 2018ء کے الیکشن میں بننے والی حکومت کمزور ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منظور وسان نے مزید کہاکہ اپریل اور مئی کے مہینے سخت ہوں گے ان مہینوں میں احتساب ہو گا جس میں کچھ لوگ اندر گے اور کچھ لوگ باہر ہو جائیں گے مگر سب کو کسی نہ کسی طرح احتساب کرنا پڑے گا۔ منظور وسان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو ان کا دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن انتخابات میں ایم ایم اے سے خطرات موجود رہیں گے اور ایم ایم اے بھی الیکشن میں سیٹیں حاصل کر لے گی۔
منظور وسان