عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف، مریم کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور متفرق درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ مخالف تقاریر پر میاں نواز شریف اور مریم نوازکے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سے نواز شریف، مریم نواز مسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ سمندری کے جلسے میں نواز شریف اور مریم نواز نے واضح الفاظ میں توہین عدالت کی۔
متفرق درخواست