شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں استحقاق‘ فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (نامہ نگار) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں استحقاق سے متعلق دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق استحقاق سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش ہوں گی یا نہیںاس پرپراسیکیوٹر نیب اور وکلاءصفائی نے دلائل دئیے جس میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ا ستحقاق سے متعلق دستاویزات عام نہیں کی جاسکتیں تو وکیل صفائی امجد پرویز نے کہا کہ جب ایک دفعہ عدالت کے سامنے ایک معاملہ آ جاتا ہے تمام معلومات بھی دی جاتی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مزید متعلقہ تفصیلات نہ دی جائیں اور گواہ سے یا گواہ عدالت سے استحقاق کا دعوی کرکے معلومات روک نہیں سکتا۔دستاویزات صفحہ مثل پر موجود ہیں گواہ نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی گواہوں کے بیانات کوئسٹ سالسٹر کو فراہم کیا توانہی گواہوں کے نام پوچھے جانے پر استحقاقی معلومات ہونے کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ متوقع طور پرآج (جمعہ کو)سنایا جائے گا۔
فیصلہ محفوظ