اے ایف سی کے کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر کادورہ پاکستان
لاہور (اسپورٹس رپورٹر)ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والے اے ایف سی کے کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر فون یوکے ھینگ نے پی ایف ایف ھیڈ کوارٹرز لاہور کی عمارت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے پی ایف ایف ھیڈ کوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا ۔اپنے دوروزہ قیام کے دوران انہوں نے جنرل سیکریٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار خان لودھی اور ڈائیریکٹر پراجیکٹس پی ا یف ایف میجر (ر) جہانگیر خان لودھی سے تفصیلی ملاقاتیں کیں ۔ فون ھینگ اپنے دورے کی روشنی میں اے ایف سی ھیڈ کوارٹرز میںاپنی رپورٹ جمع کرائیں گے جس کے بعد پی ایف ایف ھیڈ کوارٹرز کی نئے سرے سے تزئین آرائیش کے لئے پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات کی درخواست پر اے ایف سی کی جانب سے پہلے سے منظور شدہ 3لاکھ ڈالرز کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی جائے گی۔