ایران میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک 4 زخمی، 4 دیہات تباہ
تہران (اے پی پی)ایران میں زلزلے کے باعث دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔تہران کے مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے مقدس شہر مشہد میں صبح 10 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے جبکہ چار نزدیکی گاﺅں بھی تباہ ہو ئے ہیں ۔ مشہد کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ خطرناک زلزلہ تھا جس سے تمام گھر اور عمارتیں بری طرح لرز رہی تھیں۔زلزلے سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
ایران / زلزلہ