شالیمار: گھریلو جھگڑے پر نوجوان کا اقدام خودکشی
لاہور (نامہ نگار) شالیمار کے علاقہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر 22سالہ نوجوان نے خودکشی کی کوشش میں زہریلی گولیاں کھا لیں۔ جس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان محمد علی کے بھائی ذیشان علی اور اسد علی نے بتایا کہ محمد علی کی دو سال قبل محمدشادی ہوئی تھی اور وہ ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ لیکن اس کے گھریلو حالات نہایت مخدوش تھے۔ جس کی وجہ سے اس کی گھر میں اپنی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھے۔ گزشتہ روز وہ رات گئے گھر واپس آیا تو اس کی اپنی بیوی سے گھریلو حالات کو لیکر تلخ کلامی ہو گئی۔