پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر نامعلوم طیارے کی پرواز، عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں
اسلام آباد (ثنا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر نامعلوم طیارے کی پرواز عوام کیلئے معمہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی اسلام آباد کے فارم ہاﺅس چک شہزاد میں رہائش گاہ پر جمعہ کے روز ایک نامعلوم طیارہ 20منٹ تک نچلی پرواز کرتا رہا۔ یہ پرواز عوامی حلقوں کیلئے معمہ بن گئی کہ آیا یہ طیارہ سابق صدر کو سکیورٹی فراہم کر رہا تھا یا ان کی حفاظت کے لئے خفیہ نگرانی کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مدارس کے طلبا بھی وہاں قریبی مسجد میں آئے تھے۔ کیا اس طیارے کی پرواز کا مقصد سابق صدر کی سکیورٹی کے لئے ان طلبا پر نظر رکھنا تھا۔