سمندری طوفان ہائی شین جنوب مغربی جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے

جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان’ شین‘ متوقع طور پر ہفتے کی شب سے پیر تک ملک کے جنوب مغربی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام عوام کو ہدایت کر رہے ہیں کہ طوفان ہائی شین کی آمد سے قبل محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ طوفان ہائی شین جاپان کے جنوب میں سمندر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا تھا۔ اس کے مرکز میں ہوا کا دباو 925 ہیکٹو پاسکل تھا۔ مرکز کے نزدیک ہواوں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد تھی اور تند جھکڑوں کی رفتار 252 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔