امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوران جنگ مرنے والے امریکی فوجیوں کو ہارے ہوئے اور احمق کہنے کے بیان کی تردید کی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بار اٹلانٹک میگزین میں شائع ٹرمپ کے مبینہ ریمارکس پر تنقید کرنے والوں میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور سابق فوجی بھی شامل ہیں۔پروگریسو گروپ ووٹ ویٹس نے دوران جنگ مارے جانیوالے بچو ں کے خاندانوں کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ٹرمپ کو نہیں معلوم کے قربانی دینا کیا ہوتا ہے۔عراق اور افغانستان میں جنگ لڑنے والے سابق امریکی فوجی پال ریکہاف نے طنزیہ کہا کہ ٹرمپ کی بات سے کون اس سے حیران ہوا ہے؟۔امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں صدر ارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے یہ مکمل طور قابل مذمت اور قابل توہین ہے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ان رپورٹس کو فیک نیوز یعنی جعلی خبر قرار دیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024