پتھرا ئووالی پارٹی بات چیت والی پارٹی کیساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ان کے گھر میں قید ہوگئی، پتھرائو والی پارٹی بات چیت والی پارٹی کیساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں، اپوزیشن جیسا طرز عمل اختیار کرے گی ہم بھی ویسا ہی طرز عمل اختیار کرینگے۔محکمہ ریلوے کی میٹنگ کے بعد انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جائے گی، نواز شریف واپس آجاتے ہیں تو ان کی سیاست بہتر ہوسکتی ہے ورنہ (ن) لیگ متحد نہیں رہے گی ، مسلم لیگ ن کی سیاست ان کے گھر میں قید ہوگئی، پتھرا والی پارٹی بات چیت والی پارٹی کیساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں،ن لیگ مریم نواز کے ساتھ ہے لیکن ش لیگ نہیں ہے۔ ش لیگ مریم کے ساتھ عدالت میں نہیں گئی۔ مریم نواز کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتی تو پتھرا ئوکیا گیا ۔پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے، اپوزیشن جیسا طرز عمل اختیار کرے گی ہم بھی ویسا ہی طرز عمل اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی سے بڑی تبدیلی آسکتی ہے، پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور وفاق کراچی کے عوام کو مشکلات سے نکال دیتے ہیں تو اس سے بہتر کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کیلئے سہولتیں پیدا کیں، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ اب دھرنا نہیں دے سکتے،اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی ہے، جلسہ جلسہ جلوس جلوس کیمروں کی رونق ہے، عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں فٹ آدمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک تھرما میٹر ہوتا ہے جس سے اندازہ لگایا جاتا ہے لوگوں کی کیا صورتحال ہے۔ریلوے کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس محکمے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رواں سال کی اچھی خبر ایم ایل ون منصوبہ اور دوسری خوشخبری کے سی آر ہے۔ا نہوں نے کہا کہ کے سی آر ٹریک کو ڈبل کیاجائے گا اور کراچی سرکلر ریلوے کا سنگل ٹریک بچھائیں گے ، رواں ماہ پنجہ صاحب ریلوے اسٹیشن شروع ہوجائے گی۔