یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کو قومی اور ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائےگا

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کل 6ستمبر بروز (اتوار ) کو قومی اور ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائے گا۔1965 کی جنگ کے 55 سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔اس دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں اور شہداءکےلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔عسکری و سول افسران 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا ءکی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ شہداءکے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوں گی ۔