پاکستان نیوی کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے، اب تک 2500 افراد میں کھانا اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔کراچی میں سرجانی ٹائون، ہندو گوٹھ اور کورنگی کے علاقوں میں 2500 افراد میں کھانے کے پیکٹ اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔اندرون سندھ متعدد گوٹھوں میں پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کیں۔پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیمز نے سجاول اور میرپور ماتھیلو میں 300 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ڈائیونگ ٹیموں نے بدین اور ٹنڈو باگو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بھی کئے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024