سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے امور کے بارے میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف کارروائی شروع کرے گی جو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے جعلی مواقع کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے دھوکہ دہی کے الزامات میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریجنل لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دوسرے متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت سے رئیل اسٹیٹ شعبے کی جانب سے رہائشی سکیموں کی تشہیر کیلئے جلد نئے قوانین اور قواعد و ضوابط متعارف کرائے گی۔
ذوالفقار بخاری نے کہا بہت جلد وفاقی دارالحکومت میں تیزی سے مقدمات نمٹانے والی اپنی نوعیت کی پہلی عدالت قائم کی جائے گی جو بیرون ملک مقیم پاکستانیویں کے اراضی کے تنازعات کے فیصلے مقررہ روز کے اندر کرے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024