وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اومان کی مجلس شوری کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال الموالی کی سربراہی میں اومان کے ایک پارلیمانی وفد سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔ وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کے بارے میں بتایا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کومزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کااعادہ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024