چین امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا 13 واں دور آئندہ ماہ ہوگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم اور چین امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں شامل چین کے نمائندہِ اعلی لیو حہ نے امریکی نمائندہِ اعلی رابرٹ لائیتھزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن کی دعوت پر ان سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔فریقین نے اکتوبر کے شروع میں امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں چین امریکا مذاکرات کے13ویں دور کے انعقاد پر اتفاق کیا تاہم اس سے قبل باہمی روابط جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت کے حصول کے لیے ورکنگ ٹیمز کا کام ستمبر کے وسط میں شروع ہو گا۔ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کے عمدہ ماحول کے لیے مثبت عمل کے ذریعے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024