وزیر اعلی سندھ نے نارتھ کراچی میں اسکول کی خراب حالت کا نوٹس لے لیا۔جمعرات کووزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نارتھ کراچی سیکٹر 5 ای میں اسکول کی خراب حالت پر نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی سندھ نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسات اور نکاسی آب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اسکول 22 دن سے بند ہے، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی بتائے کہ اسکول ان کی نظروں سے اوجھل کیوں رہا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکول میں تدریسی عمل نہیں ہونا ناقابل برداشت ہے۔ اس غفلت کے باعث بچوں کا مستقبل داﺅ پر ہے۔سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران توجہ دیں۔وزیراعلی سندھ نے اسکول سے فوری طورپر پانی کی نکاسی کرنے اورعلاقے میں مچھروں اور مکھیاں افزائش کو روکنے کے لئے اسپرے کرنے دی ہدایت کی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024