ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزارہا شہریوں نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے وسط میں سماجی امور کی ملکی وزارت کے سامنے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت غریب سماجی طبقات کی مدد کرے۔ اس مظاہرے کے منتظمین نے اعلان کیا کہ یہ مظاہرین اس وقت تک اس وزارت کے سامنے خیمہ زن رہیں گے، جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ ارجنٹائن ماضی میں ایک امیر ملک تھا لیکن اس وقت اسے شدید اقتصادی اور مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ وہاں ہر تیسرا شہری غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024