چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈسردارمحمدرضاآج صدارتی انتخاب کے نتائج کااعلان کرینگے۔سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت پاکستان کے صدر کے عہدے کیلئے کامیاب امیدوار کے نام کانوٹیفکیشن جاری کرے گی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں اعلان کیاکہ عارف علوی نے 353، مولانا فضل الرحمان نے185 اور اعتزاز احسن نے124ووٹ حاصل کئے ہیں۔صدرعارف علوی اتوار کواپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔موجودہ صدرممنون حسین کی مدت ہفتہ کو مکمل ہورہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024