چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اوماڑہ اور تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کر کے دفاعی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں تربت نیول بیس میں پودا بھی لگایا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورہ کے موقع پر نیول چیف کو ساحلی دفاع اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی ،انہوں نے دفاعی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔نیول چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حب الوطنی کے جذبے کو سراہا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں تربت نیول بیس میں پودا بھی لگایا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024