وفاق سے مالی شیئر نہیں ملا ،دیکھتے ہیںتحریک انصاف کی حکومت کیا کرتی ہے : وزیراعلی سندھ
کراچی ( وقائع نگا ر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ مالی بحران کا شکارہے و فاق سے سندھ کو اپنا مالی شیئر نہیں ملا گزشتہ مالی سال سے بھی کم حصہ سندھ کو اگست میں ملا ہے وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے بجلی,گیس کےمسائل وفاق سے حل طلب ہیں گزشتہ دورحکومت میں بھی سندھ کو پانی کا حصہ پورانہیں ملا تھا مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایشوز کو اٹھائینگے ±پہلے کے پی کے حکومت کی سپورٹ ملتی تھی اب پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے دیکھتے ہیں کہ چھوٹے صوبوں کے مسائل پر وف?اقی حکومت کیا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تیس ستمبر سے پہلے رواں مالی سال کے نوماہ کا بجٹ پیش کردینگے۔