100دنوں بعد قوم پوچھے گی، جھوٹ کیوں بولا: طلال چوہدر ی
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 100دنوں بعد قوم پوچھے گی جھوٹ کیوں بولا، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں کہا جاتا تھا موٹو گینگ ہے، 100دنوں بعد قوم پوچھے گی ،جھوٹ کیوں بولا، انہوں نے کہا کہ پہلے 100دنوں میں ہردن پی ٹی آئی کے لیے بھاری ہے، طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بالاخر متحدہ اپوزیشن سے ملنا پڑیگا اسی میں نجات ہے، پیپلزپارٹی والے اپوزیشن سے دور ہوتے جارہے ہیں ، زرداری صاحب نے پہلے بھی دھوکا کھایا اب بھی کھارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں جو جعلی پراسیس ہوا ہے وہ دن بدن سامنے آرہا ہے۔اب پتہ چلے گا جو بڑی باتیں کرتے تھے ان کی فرانس اور بھارت کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ پاکستان آرہے ہیں پتہ چل جائے گا خان صاحب آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں یا جھکا کر ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ہر جگہ قل وفعل میں تضاد ہے۔ یہ سسٹم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔