نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس لے جا یاگیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت اسلام میں پیشی کیلئے انہیں سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے جی الیون جوڈیشل کمپلیکس لے جایا گیا۔ پیشی کے بعد انہیں سیکیورٹی کے انہی انتظامات میں واپس اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔ نئے صدر مملکت کے انتخاب کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے پولیس ، رینجرز ، ایف سی ، کوئیک ریسپانس فورس کے دستے ڈیوٹی کیلئے ہائی الرٹ تھے ٹریفک پولیس نے بھی راستوں کو کلیئر رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے آئی جی اسلام آباد جان محمد ، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن وقار چوہان نے بھی شہر میں سیکیورٹی انتظامات چیک کئے سیکیورٹی ڈیوٹی کے سیف سٹی کیمروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کے انتظامات کئے گئے ریڈ زون میں گاڑیوں اور مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی گئی اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔