ناروے اور یونان کے سفیروں نے صد ر ممنون کو اسناد سفارت پیش کیں
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ناروے اور یونان کے نامزد سفیروں نے گزشتہ روز صدر ممنون حسین کو اپنی اسناد تقرر پیش کر دیں۔ صدر نے سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناروے اور یونان سے قریبی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان ان دونوں دوست ملکوں سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔