پنجاب اسمبلی: 159 لیگی ارکان میں سے 141 نے فضل الرحمن کو ووٹ دیا، ریکارڈ 18 مسترد
لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 159 ہے، پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کو 141 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ پنجاب اسمبلی میں 18 ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں اتنی بڑی تعداد میں کسی اسمبلی میں ووٹ مسترد ہونا حیران کن ہے۔ ہر رکن اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ ووٹ پر مہر کس جگہ لگانی ہے۔ اس کے باوجود اسمبلی میں ریکارڈ ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں فارمولے کے تحت ڈاکٹر عارف علوی کو 33 ووٹ، فضل الرحمان کو 25 ووٹ اور اعتزاز احسن کو ایک ووٹ ملا۔ پنجاب اسمبلی میں 5.7 ارکان کے ووٹ سے صدارتی انتخاب کا ایک ووٹ گنا جاتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 354 میں سے 351 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔