کیپٹن (ر) اعجاز احمد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپر د
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار کیپٹن(ر)اعجاز احمدکی خدمات فور ی طور پر حکومت پنجاب کے حوالے کردی ہیں اور سی ڈی اے میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اٹھارہ کے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران علی سلطان کی خدمات وزیر اعظم آفس کے حوالے کر دی ہیں ۔