اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ثابت ہوا ،غلط فہمی کا شکار نہیں ، آگے بڑھنے کا ارادہ ہے : شاہ محمود
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا سفر رواں دو اں ہے۔اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ثابت ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا اپوزیشن جماعتوں میں نظریاتی یکسانیت نہیں تھی، کوشش کریں گے اپوزیشن کا کردار تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ حکومت میں آتے ہی کئی ٹاسک دیکھے۔ انہوں نے کہا مشکلات سے انکار نہیں کر سکتے، غلط فہمی کا شکار نہیں، آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امید ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، عمران خان کی سنجیدگی اور محنت سامنے ہے۔ کئی دنوں میں کئی کابینہ کے اجلاس اور ٹاسک فورس کی تشکیل دیکھی۔