اگست کے دوران256بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئیسکو ترجمان کے مطابق منسٹری آف توانائی اور سی ای او آئیسکو کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔ ماہِ اگست2018 کے دوران256بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسلام آباد سرکل میں51، راولپنڈی سرکل میں15، اٹک سرکل میں66، جہلم سرکل میں50جبکہ چکوال سرکل میں74 بجلی چوروںکے خلاف ایکشن لیا گیا۔ بجلی چوروں کو جرمانے عائد کر نے کے علاوہ انکے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں ۔