پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو کالعدم قرار دینے کی مجاز ہے،کنور لشاد
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو کالعدم قرار دینے کی قانونی طور پر مجاز ہے کیونکہ سابق وزیر اعلی نے ایک آرڈیننس کے تحت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کروائے تھے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی مداخلت سے پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے کے انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئین کے آرٹیکل 219 کے تحت انتخابات کرانے کے لئےرجوع کیا تھا، عمران خان کو اگر پنجاب کے بلدیاتی اداروں بارے تحفظات ہیں تو پنجاب حکومت سابقہ حکومت کا آرڈیننس واپس لے سکتی ہے ، اس طرح پنجاب کے بلدیاتی ادارے خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چئیر مین نیشنل ڈیمو کریٹک فانڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل ڈیمو کریٹک فانڈیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خواتین کی نمائندہ صدف آمنہ، نیشنل کو آرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز محمد مرتضی نور، بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر ماحولیات کنور جاوید اقبال، صدر یوتھ کونسل پاکستان سید وقار علی و دیگر موجود تھے۔