مسلم ممالک میں مختلف بحران ’’محمدی ؐ چارٹر ‘‘سے روگردانی کا نتیجہ ہیں، موسوی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ مشاہیر اسلام کو فراموش کرنے کی وجہ سے دشمنان اسلام کی طرف سے توہین رسالت کاارتکاب، شعائر اللہ کی بیحرمتی معمول بن چکاہے ،جنت البقیع ،جنت المعلی کی مسمار ی کے بعدوسعت کے نام پر آثارِ نبوی ؐ کو مٹایا جارہا ہے ،سعد ایام بشمول یوم مباہلہ اسلام کی عظیم فتح کو مسلمانوں نے بھلا دیا ہے جسے قرآن نے روشن الفاظ میں اجاگر کیا ہے ،اس بے حسی اور خستہ حالی کی وجہ سے مصائب و آلا م نے عالم اسلام کو صدمات سے دوچار کردیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم عیدمباہلہ کے موقع پراپنے خصوصی پیغام کیاہے۔آقای موسوی نے اپنے پیغام میں باورکرایا کہ پوری امتِ مسلمہ کے ظلم و جبر کا شکار ،ہر سو عالمی استعمار،صہیونی قوتوں کے حصار اور مسلم ممالک میں مختلف قسم کے بحران ’’محمدی ؐ چارٹر ‘‘سے روگردانی کا نتیجہ ہے۔