اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے
اسلام آباد (نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے تعلیمی پروگرامزمیں داخلہ فارم جمع کرانے کی (آج) بدھ کو آخری تاریخ ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔داخلہ فارم مع فیس ملک بھر میں موجود فرسٹ ویمن بینک ٗ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام نامزد برانچوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔