نعمان فاروق کا بچوں کیلئے ناول’’پراسرار کبوتر‘‘ شائع ہو گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف شاعر وادیب اور محقق نعمان فاروق کا بچوں کے لیے ناول’’پراسرار کبوتر‘‘ شائع ہو گیا ۔اشاعت کا اہتمام کتب پبلی کیشن نے کیا ہے ۔قبل ازیں نعمان فاروق نے 90 کی دہائی کے بعدکی پاکستانی غزل کاایک عمدہ شعری انتخاب " غزل زندہ رہے گی" کے نام سے ترتیب دیا تھا ۔جسے ادب کے سنجیدہ حلقوں میں بہت پذیرائی ملی۔ بعد ازان انھوں نے اسی عرصہ کی نظم کا انتخاب ’’نظموں کا در کھلتا ہے ‘‘ کے نام سے شائع کیا۔نعمان فاروق کا نام کچھ عرصہ تک حمدیہ شاعری کے دو مجموعہ ہائے حمد ’’معراج تخیل‘‘ اور ’’دعائے نیم شب‘‘ کے حوالے سے معروف رہا۔پھر ان کا غزلیہ مجموعہ’’سورج کی چھائوں‘‘ شائع ہوا جسے ادبی حلقوں میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا گیا۔