11 ہزار وولٹ کا کرنٹ لگنے سے 8سالہ بچے کے دونوں بازوجل گئے
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)واپڈا حکام کی غفلت کی وجہ سے 11 ہزار ووٹ کی تار سے 8سالہ محمد فیض جس کا تعلق صوبہ بلوچستان ضلع جعفر آباد تحصیل گندہ خان سے ہے کو کرنٹ لگنے سے دونوں بازو جل چکے ہیں ،فیض محمد کو کرنٹ زمین سے پانچ فٹ اونچی 11 وولٹ کی تار سے لگا ہے جو کہ واپڈا حکام کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،فیض محمد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں زیر علاج ہے، ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ فیض محمد کا بایاں ہاتھ کاٹنا ہو گا ،فیض محمد کے والدین نے کہا کہ واپڈا کی غفلت کی وجہ سے ہمارے بچے کی زندگی تباہ و برباد ہو چکی ہے اور ہمارے پاس فیض محمد کا مزید علاج معالجہ کے لئے پیسے نہیں ہیں اور واپڈا حکام بھی ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیںکر رہے جس پر فیض کے والدین نے حکومت پاکستان ،عمران خان ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اپیل کی ہے کہ واپڈا حکام سے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر ہمیں انصاف دلایا جائے ۔