آئی جی اسلام آباد کے سرکاری پستول اور کاغذات چوری سے پولیس کی صفوں میں ہلچل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد جان محمد کے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیتی سرکاری پستول اور کاغذات چوری ہونے کے واقعہ نے وفاقی پولیس کی صفوں میں ہلچل مچادی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ چوری کے اس واقعہ کی پولیس لائن میں خصوصی رپورٹ بھی درج کرلی گئی اس واقعہ پر وائر لیس آپریٹر بھی معطل کردیا گیا جبکہ ایس پی ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی دریں اثناء وفاقی پولیس کے ترجمان نے اپنی جانب سے جاری وضاحت میں کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کا نہیں بلکہ ایک سرکاری ملازم کو پستول جاری ہوا تھا جو اس سے دوران ڈیوٹی گم ہوگیا جس کی انکوایری کی جا رہی ہے انکوائری مکمل ہونے پر سامنے لائی جائے گی ۔