منشیات کیسوں میں ایک ملزم بری ، دو کی ضمانت منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کی دو خصوصی عدالتوں نے منشیات کیسوں میں ایک ملزم کو بری کر تے ہوئے دو ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے تھانہ نصیر آباد کے منشیات کیس میں ملزم حاجی جہانگیر کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی نے تھانہ پیرودھائی کے منشیات مقدمات میں ملزمان اسد اور حارث کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ،پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔