خیبر پختونخوا میں منشیات فروشوں اور اڈوںکے خاتمے کیلئے ’’آپریشن نو روز‘‘ کا آغاز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک کی ہدایت پر نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے سدباب کے لئے خیبر پختونخوا کے تمام شہروں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور منشیات کے اڈوںکے خاتمے کے لئے ’’آپریشن نو روز‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے منشیات کے خلاف مذکورہ مہم مورخہ یکم ستمبر سے 10ستمبر 2018 کے دوران عمل میں لائی جائے گی آپریشن کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے تمام شہروں میں چلنے والے منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے بھی موثرکارروائی عمل میں لائے جائے گی، جبکہ منشیات کی روک تھام کی غرض سے پہلے سے جاری مہم میں تیزی لائی جائے گی اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی عملداری میں واقع چھوٹے بڑے شہروںمیں موجود مقامی منشیات فروشوں اور منشیات کے اڈوں کے خلاف اینٹی نارکوٹکس قوانین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائیںاس مقصد کے لئے اے این ایف نے خصوصی سرویلینس ٹیم تعینات کی ہے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اے این ایف نے عوامی شکایات نمبر 1415 بھی مہیّا کیا ہے جس پر عوام منشیات سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اطلاع و شکایات درج کروا سکتے ہیںڈی جی اے این ایف نے اس عزم کوظاہر کیا کہ ہماری نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔