یونین کونسل کولیاں حمید کی چوہدری برادری کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) یونین کونسل کولیاں حمید کی چوہدری برادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے آبائی حلقے کی مرکزی یونین کونسل کولیاں حمید کی چوہدری برادری نے گذشتہ روز سماجی راہنماء و سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کولیاں حمید مولانا فقیر محمد مرحوم کے پسر معروف سماجی راہنماء چوہدری محمد ضمیر کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے معاون خصوصی پی ٹی آئی راہنماء سابق امیدوار حلقہ پی پی 10چوہدری محمد افضل نے یونین کونسل کولیاں حمید کی چوہدری برادری کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم پر کاربند ہے ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری برادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت علاقائی سیاست کا ایک نیا موڑ ثابت ہو گا ۔اس موقع پر ملک واجد ،چوہدری محمد قاسم ،چوہدری شبیر جٹ ،چوہدری امجد امانتی ،چوہدری سفیر ،چوہدری سلطان محمود ، چوہدری شبیر ،چوہدری منیر اور چوہدری برادری کی سرکردہ شخصیات چوہدری اللہ بخش ،حاجی عرفان ،محمد امیر ،حق نواز اور دیگرسمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو سی کولیاں حمید کی چوہدری برادری کے سرپرست چوہدری محمد ضمیر نے کہاکہ عزت نفس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ،80سالہ رفاقت کا خاتمہ پی ٹی آئی قائد عمران خان کے وژن سے اتفاق رائے کی بدولت ممکن ہوا ۔امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم برادری ازم سے بالا تر ہو کر ملک بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروا کر ملکی تعمیر و ترقی کے نئے در کھولیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے اپیل ہے کہ وہ حلقے کی پسماندگی دور کرنے کے خصوصی اقدامات کریں اور حق نمائندگی ادا کریں