نومنتخب صدر سے ایم پی اے وسیم بادوزئی کی ملاقات کامیابی پر مبارکباد دی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹروسیم خان بادوزئی نے صدارتی الیکشن میں منتخب ہونے والے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہاکہ صدر پاکستان کے عہدے پر عارف علوی کا انتخاب پاکستان میںجمہوریات روایات کے تسلسل کا آئینہ دار ہے اور ان کے منصب صدارت پر فائز ہونے کے بعدملک میں نہ صرف انتخابی عمل مکمل ہوا ہے بلکہ عارف علوی چاروں صوبوں اور وفاق کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و چیف وہب نیشنل اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔