نشتر ہسپتال کے آئوٹ ڈور اور ایمر جنسی فلو کائونٹر فعال کرنے کا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیزنل انفلوئنزا سے متلعق انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ عبدالحفیظ ، انفیکشن ڈیزیز کے فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان ارشد، ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر عطاء الرحمن خان، ماہر امراض سینہ پروفیسر اعظم مشتاق، اے یم ایس فارمیسی ڈاکٹر عبدالقادر سمیت نشتر ہسپتال انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلس میں نشتر ہسپتال کے آئوٹ ڈور اور ایمر جنسی یونٹ میں فلو کائونٹرز کو فعال کرنے اور ہسپتال کے اسٹاف کی بروقت ویکسنیشن کو عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا سیزنل انفلوئنزا کے متعلق عوام کو آگاہی دینے کے لیے واک ہفتہ کے روز پرووائس چانسلر کی زیر قیادت نشتر ہسپتال کے باہر منعقد کی جائے گی جبکہ سیمینارز منعقد کر کے عوام کو بچائو و احتیاط بارے معلومات دیا جائے گیا۔