سرکاری ہسپتالوں میںعوام کو جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات شروع کردئے، اشفاق چودھری
محسن وال (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں دو ڈائیلائسز مشینیں آج سے کام شروع کردیں گی جبکہ ڈی ایچ کیوہسپتال خانیوال میں برن یونٹ ایک ہفتہ کے اندر عوام کے لیے فنکشنل ہوجائیگا جبکہ ڈی یچ کیو ہسپتال میں دو مزید ڈائیلائسز مشینیں جلد کام شروع کردیں گی۔ انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال او رٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ ہسپتالوں کے معائنہ جات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے معائنہ کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی ‘ایم ایس ڈاکٹر آصف جاوید اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد ہراج بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔