نشتر میڈیکل یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ آج ہو گی
ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ آج کمیٹی روم منعقد ہو گی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کریں گے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات تدریسی سٹاف میٹنگ میں شریک ہو گا جس میں درس و تدریس سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔