فروغ علم کا مشن جاری رہے گا
مکرمی :علم دراصل روشنی اور عبادت ہے اس سے نہ صرف اصلاح معاشرہ کا کام لیا جاتا ہے بلکہ قوموں کی زندگی کو قابل رشک بنانے میں یہی علم مشعل راہ ہے۔ مقام شکر ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ترجیحات میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اولیت دی ۔ راولپنڈی شہر میں ہم بھی فروغ علم برائے اصلاح کے مشن کو لئے چل رہے ہیں۔ الحمد اللہ شہید حکیم سعید نے اپنی جس ٹیم کے ہاتھ علم کے چراغ سونپے، عائشہ لاثانی سکول سسٹم کے آر ایل روڈ اور اس کی انتظامیہ اس قبیلے کی سرخیل ہے۔ بعض اوقات شرارتی عناصر فیس اور اوور چارجنگ کی آڑ میں خدمت میں مصروف درسگاہوں کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں۔ اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہمیں بھی کرنا پڑا لیکن اہل شہر گواہ ہیں کہ ہمارا ادارہ تعلیم و تربیت کے ٹریک سے کبھی نہیں اترا۔ ڈسپلن، تعلیم و تربیت، سپورٹس، تعمیری اور نصابی سرگرمیاں ہمارے ادارے کا حسن ہیں اور ہم یہ مشن انشاء اللہ پراپیگنڈے کی زرد دھوپ کے باوجود جاری رکھیں گے۔ ( عبدالقدوس ایڈمنسٹریٹر ، عائشہ لاثانی سکول راولپنڈی03215900087)