چیف جسٹس آف پاکستان داد رسی کریں
مکرمی!اپنی چھت کا خواب ہر شہری کا آنکھوں میں رچا بسا ہوتا ہے۔اس کی تکمیل میں آنکھیں ترس جاتی ہیں اللہ کریم ہر کسی کو اپنی چھت کے تحفے عطا کرے ہم متاثرین فاطمہ ولاز کرسچن کالونی راولپنڈی ایک عرصے سے اپنی شکایات متعلقہ فورم اور اتھارٹی تک پہنچا رہے ہیں۔الایٹوں کے مطالبات ہیں کہ پلاٹوں کے فوری قبضے دلائے جائیں تاکہ وہ اپنی چھت کے خواب کو حقیقت میں دیکھ سکیں دکھ ہے کہ سوسائٹی کی انتظامیہ ہماری بات اور آواز پر توجہ نہیں دے رہی ۔وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے داد رسی کی اپیل ہے۔
(متاثرین فاطمہ ولاز کرسچن کالونی،راولپنڈی)