تھیٹرز سے غیر متعلقہ افراد کا خاتمہ اولین ترجیح ہے: کریم بخش
ملتان(نیوز رپورٹر) چیئرمین ویجی لینس کمیٹی واے ڈی سی جی ملتان کریم بخش نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان کے تھیٹروں سے غیر متعلقہ افراد کا خاتمہ اور فنکاروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ خصوصی طور پر اس کام کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فنکار حساس طبقہ ہے انکی حفاظت کرناہماری ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لیہ سے تعلق ہے 1990ء میں سروس کاآغاز کیا۔ لیہ میں ڈسٹرکٹ مانیٹر، مظفر گڑھ میں ڈی او سی اور لاہور میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے فرائض دے چکا ہوں۔ کریم بخش نے کہاکہ ملتان کا میڈیا سٹیج ڈراموں کی نشاندہی کرے ملکر کام کرینگے۔