اداکارہ مہک نور 6ستمبر کو واہگہ بارڈ پر ہونے والی پریڈ دیکھنے جائیں گی
لاہور (این این آئی)اداکارہ مہک نور 6ستمبر کو واہگہ بارڈ پر ہونے والی پریڈ دیکھنے جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور 6ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر پاک بھارت بارڈر پر ہونے والی پریڈ دیکھنے جائیں گی ۔ اس حوالے سے مہک نور کا کہنا ہے کہ میں نے 6ستمبر 1965ء کی جنگ تو نہیں دیکھی مگر اپنے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی داستانیں سنتی آئی ہوں اور یہ ہمارے وہ ہیرو ہیں جن کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ دیکھنے جاتی ہوں تو میرے جسم میں ایک سنسنی پھیل جاتی ہے اور میرا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں ۔