احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کو تمام کمیٹیوں سے دستبردار کرلیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کو تمام کمیٹیوں سے دستبردار کرلیا، فی الحال کسی کو برطرف نہیں کررہے، چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نے تمام ذیلی کمیٹیوں سے بطور چیئرمین خود کو دستبردار کرلیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وہ کسی کمیٹی کا حصہ نہیں ہونگے۔جبکہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو علیحدہ علیحدہ ہونا چاہیئے اور اس پر جلد فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپرلیگ کے چیئرمین کے لیے عہدہ پر بھی جلد فیصلہ کیا جائیگا۔