قائد اعظم ٹرافی گریڈ 1 میں پی ٹی وی اورملتان ریجن کے درمیان ہونیوالا چار روزہ میچ ڈرا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی گریڈ 1 میں پی ٹی وی اور ملتان ریجن کے مابین ہونے والا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر پی ٹی وی نے پوائنٹس حاصل کرلیے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری روز ملتان کی ٹیم کے 361 رنز ہدف کے تعاقب میں 116 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنزبناسکی۔خیراللہ خان 97،عمران رفیق 67،عثمان لیاقت 39 جبکہ نوید یسین نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔رضا حسن 5 اور عامر جمال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے اختتام تک سکور یہ رہا۔پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 291 رنز اور دوسری اننگز میں 236 رنزبنائے جبکہ ملتان ریجن پہلی اننگز میں 166 اور دوسری اننگز میں 295 رنزبناسکی۔