پہلا اختر سہیل ٹرافی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سعید میموریل نے علی جمخانہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان( سپورٹس رپورٹر)پہلا اختر سہیل ٹرافی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سعید میموریل نے علی جمخانہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ علی جمخانہ نے 4 وکٹوں پر 207 رنزبنائے۔عمیر ارشد 58 ،خیراللہ خان اور حمزہ نے 51،51 احسن نواز نے 28 رنزبنائے۔حمزہ بیگ اور جہانگیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔سعید میموریل نے ہدف 5 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔سنی 87 انیس 31 معظم مرزا 28 اور مزمل نے 23 رنزبنائے۔
شیخ عرفان ،عمیر اور ارسلان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔