زمبابوین آل رائونڈر سین ایرون کا پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
زمبابوے (این این آئی)زمبابوین آل رائونڈر سین ایرون نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال تک کائونٹی کھیلنے کے بعد میں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا ہے ٗمیں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔یاد رہے کہ ایرون کو پانچ ٹیسٹ اور 42 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، 2004ء میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر انگلش کائونٹی کلب ہیمشائر سے معاہدہ کر لیا تھا، انہوں نے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 11390 فرسٹ کلاس رنز بنائے اور 280 وکٹیں لیں، لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 5716 رنز اور 206 وکٹیں لیں جبکہ ٹی ٹونٹی میں 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 68 وکٹیں لیں۔